اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کیلئے 40 ارب ڈالر- 80 سال درکار ہوں گے

اسرائیل نےغزہ میں ہسپتال کے سولر سسٹم کو بمباری کا نشانہ بنا ڈالا

اسرائیل کے ہاتھوں تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کیلئے 40 ارب ڈالر کی خطیر رقم اور 80 سال درکار ہوں گے.اقوام متحدہ کے مطابق اتنے بڑے جانی نقصان کی دوسری عالمی جنگ کے بعد سے کوئی مثال نہیں ملتی-

حملوں سے جو تباہی ہوئی وہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے جس میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی غیر معمولی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی تباہی کی سنگینی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔ اور اس کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے۔

اقوام متحدہ کی جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل حماس تنازع ماضی کی رفتار سے برقرار رہا تو غزہ کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کا مرحلہ اگلی صدی تک طویل ہو سکتا ہے اور غزہ کی پٹی کے تباہ حال مکانات کی تعمیرِ نو میں 80 برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں 40 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

 

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 سے بڑھ کر 2023 کے اواخر میں 60.7 فیصد تک پہنچ چکی تھی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ متوسط طبقے کا بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر مہلک حملوں کے بعد سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ 80 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور 30 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ اس سے کئی گنا زخمی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔ رفح میں مکان پر بمباری میں بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، دوسری جانب حماس نے جنگ بندی پر مذاکرات کیلیے وفد مصر بھیج دیا ہے۔

 40 billion dollars-80 years to rebuild the devastated Gaza,غزہ کی تعمیر نو کیلئے 40 ارب ڈالر- 80 سال درکار 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481