اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا میں فلسطین کے حامی طلبہ کیخلاف کارروائی

امریکا میں فلسطین کے حامی طلبہ کیخلاف کارروائی

امریکی پولیس نے فلسطین کے حامی طلبا اور مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ پولیس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں طلبا کے احتجاجی کیمپ اکھاڑ ڈالے اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے۔

اس موقع پر طلبا نے شرم کرو، فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے، پولیس نے ایک پروفیسر سمیت درجنوں طلبا کو گرفتار کیا۔

نیوہیمپشائر کی یونیورسٹی سے بھی احتجاجی کیمپ ہٹا دیے گئے اور 90 طلبا کو گرفتار کیا گیا۔ وسکونسن یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

نیویارک پولیس نے سٹی کالج سے فلسطینی پرچم ہٹا کر امریکی پرچم لہرا دیا، ادھر کولمبیا یونیورسٹی میں میڈیا کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی یونیورسٹی نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا طلبا کا مطالبہ مسترد کر دیا، جبکہ کئی طلبا نے احتجاجی بھوک ہڑتال شروع کر دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481