اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو تیسری شکست

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو تیسری شکست

 

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں 2 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں5 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔

133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی، اوپنر بلے باز سدرہ امین کی 63 رنز کی شاندار اننگز بھی کسی کام نہ آئی، عائشہ ظفر نے 19، منیبہ علی نے 12، کپتان ندا ڈار نے 17 رنز بنائے۔

قبل ازیں مہمان ٹیم کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیمین کیمبل 31 اور چیڈین نیشن نے 10 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 2، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے 5 میچز کی سیریزمیں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو ایک رنز سے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481