Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت،نامعلوم افراد نے مسجد میں داخل ہوکر امام کوقتل کر دیا

بھارت،نامعلوم افراد نے مسجد میں داخل ہوکر امام کوقتل کر دیا

بھارت میں نامعلوم افراد نے مسجد میں داخل ہوکر امام کو مبینہ تشدد کرکے قتل کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں30 سالہ امام مسجد محمد ماہر کو مبینہ طور پر 3 نقاب پوش افراد نے تشدد کر کے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب امام صاحب کچھ شاگردوں کے ہمراہ مسجد میں موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان مبینہ طور پر مسجد میں داخل ہوئے اور امام مسجد پر لاٹھیوں سے حملہ کیا اور پھر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے امام مسجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481