اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں مودی نے گول گپے بیچنےشروع کردیئے

بھارت میں مودی نے گول گپے بیچنےشروع کردیئے

 

گجرات: بھارت میں گول گپے بیچنے والا ایک شہری نریندر مودی سے اپنی مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمشکل انیل بھائی ٹھاکر کا تعلق گجرات سے ہے جن کا پیشہ گول گپے کی دوکان ہے۔ ان کی وجہ شہرت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مشابہت ہے جس کی وجہ سے ان کی دوکان پر کافی لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

انیل گجرات میں ’تلسی پانی پوری سینٹر‘ نامی دوکان کے مالک ہیں۔ مقامی لوگ انہیں پی ایم مودی کے نام سے پکارتے ہیں کیونکہ ان کا حلیہ وزیر اعظم سے بہت ملتا ہے۔
یہاں تک کہ ان کا لباس، چشمہ، بالوں اور سفید داڑھی کا انداز بھی نریندر مودی سے متاثر ہے۔

انیل جوناگڑھ کے رہنے والے ہیں۔ یہ دکان ان کے دادا نے شروع کی تھی جبکہ انیل اس وقت 18 سال کے تھے جب انہوں نے اسی دوکان پر گول گپے بیچنا شروع کیے۔

71 سالہ انیل نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاہک اکثر ان کی شکل کی وجہ سے ان کے ساتھ سیلفی لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم مودی سے مشابہت کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں سے بہت پیار اور محبت ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم سے بہت متاثر ہیں اور جس طرح وہ صفائی پر زور دیتے ہیں اسی طرح وہ بھی اپنی دوکان کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481