اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لندن،غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف پھر بڑا مظاہرہ

لندن،غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف پھر بڑا مظاہرہ

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جہاں ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ اسکوائر سے ہائیڈ پارک کی طرف مارچ کیا۔

اسرائیلی وحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کی کال پر لندن میں 13واں بڑا احتجاج ہوا۔

مظاہرے میں شریک افراد پارلیمنٹ اسکوائر کے پاس جمع ہو کر ہائیڈ پارک کی طرف روانہ ہوئے۔

مظاہرین نے فوری جنگ بندی اور غزہ میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے ساتھ برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

سینٹرل لندن میں مظاہروں کے موقع پرامن و امان قائم رکھنے کےلیے پولیس کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481