اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف

 

پاک نیوزی لینڈ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 69رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان نے 43اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے، افتخار احمد نے 6 اور صائم ایوب نے 1رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کری فولکس، ولیم رورک اور بین سیئرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان ٹیم آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ کیوی ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم 180، 190 رنز بنانے کی کوشش کریں گے، درمیانی اوورز بہت اہم ہوتے ہیں اور ہم نے اس پر بات کی ہے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ آج کے میچ میں ہم نے ایک تبدیلی کی ہے، زمان نہیں کھیل رہے، شاہین واپس آگئے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے ہر کھیل میں مختلف امتزاج آزمایا، کبھی ہم نے سپنرز کے ساتھ شروعات کی، کبھی تیز گیند بازوں کے ساتھ، انہوں نے کہا کہ ہم آج کا میچ جیتنے کے لیے پُرامید ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481