اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریاض: سفارتی کوارٹر میں سعودیہ کا پہلا شراب خانہ کھل گیا

ریاض: سفارتی کوارٹر میں سعودیہ کا پہلا شراب خانہ کھل گیا

ریاض کے سفارتی کوارٹر میں سعودی عرب کا پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا جس سے شراب کی خریداری کیلئے صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا پڑے گا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت سرکاری طور پر دارالحکومت میں شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، کسی بھی مہمان یا 21 سے کم عمر فرد کو سٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں ملک کا پہلا الکحل سٹور خصوصی طور پر غیرمسلم سفارت کاروں کیلئے کھولا جائے گا، صارفین کو شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، صارفین کو ان کے ماہانہ کوٹے کے مطابق شراب فراہم کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481