اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیویارک،پاک بھارت میچ کیلئے اسٹیڈیم کی تیاری کی نئی ویڈیو آگئی

نیویارک،پاک بھارت میچ کیلئے اسٹیڈیم کی تیاری کی نئی ویڈیو آگئی

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کی تیاری کی نئی ویڈیو آئی سی سی نے جاری کردی۔

جنوری میں جہاں میدان تھا وہاں آج اسٹیڈیم کا ڈھانچہ تیار ہوگیا ہے، گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ ٹرف لگائی جا چکی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسکوائر پر ڈراپ ان پچز لگانے کا کام مکمل ہوگا۔

آئی سی سی مئی کے پہلے ہفتے میں اسٹیڈیم مکمل تیار کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔ مئی کے وسط میں اسٹیڈیم کی ٹیسٹنگ کا عمل کیا جائے گا جبکہ مئی کے آخر میں نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ایک ٹیسٹ ایونٹ بھی ہوگا۔

نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت میگا ایونٹ کے 8 میچز ہوں گے، نساؤ کاونٹی اسٹیڈیم میں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔

اس اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو ہوگا۔ اسٹیڈیم میں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481