اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو چل بسے

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو چل بسے

انگلینڈ کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو انتقال کرگئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ بیٹر اور ریفری رامن سوبا رو کے انتقال کی تصدیق کردی، ان کی عمر 92 برس تھی اور وہ انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھے۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سوبا رو نے 13 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 46.85 کی اوسط سے 3 سنچریوں سمیت 984 رنز بنائے۔

رامن سوبا رو نے 160 انٹرنیشنل میچز میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں، علاوہ ازیں رامن سوبا رو انگلش کرکٹ بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں، وہ 1985 سے 1990 تک انگلینڈ کے ٹیسٹ اینڈ کاؤنٹی بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481