اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20،ٹاس کے بعد بارش کی دوبارہ انٹری

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20،ٹاس کے بعد بارش کی دوبارہ انٹری

 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا تاہم پہلے اوور سے قبل دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا۔

 

ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کپتان نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی پاکستان کو 160 رنز سے زائد کا ہدف دیں۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سینئرز اور جونیئرز کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، پاور پلے کے اوورز بہت اہم ہوں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں تین کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، ڈیبیو کرنے والوں میں عثمان خان، عرفان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481