اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔بابر اعظم

نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔بابر اعظم

نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔بابر اعظم

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں، ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔

بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جارہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی، کو کھلائیں گے ، ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی، ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینیئر کو بہت خوشی ہوتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481