اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے سیریز کے آغاز سے قبل آخری ٹریننگ سیشن میں بھی بھرپور جان ماری جبکہ پاکستان ٹیم کی صرف 5 کھلاڑیوں نے پریکٹس کی جن میں عالیہ ریاض، ندا ڈار، نتالیہ پرویز، سدرا نواز اور بسمہ معروف شامل تھیں۔

پریکٹس کے بعد ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، دونوں ٹیموں کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھیوز نے ٹرافی کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر بنوائیں۔

کپتان ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سیریز ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹیم کی بیٹر چھکے نہیں مارتیں، گزشتہ سیریز میں چھکے لگا کر کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تجربہ کار ٹیم بن چکی ہے، سیریز اچھی ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481