اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رات گئے پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کڑی سیکورٹی میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز کے فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد دونوں کپتان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پری سیریز میڈیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481