اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

 

احسن رضا اور علیم ڈار امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

 

امپائر احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی سیریز کے میچز سپروائز کریں گے جبکہ زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔

 

67 سالہ پائی کرافٹ 144 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور پانچوں میچوں میں ذمہ داری نبھا کر وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفریز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔

 

اس وقت نیوزی لینڈ کے جیف کرو 175 اور سری لنکا کے رنجن مدوگالے 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 

دوسری جانب 49 سالہ احسن رضا اس وقت آئی سی سی کے امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔

 

55 سالہ علیم ڈار جو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ رہ چکے ہیں وہ اب تک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

 

علیم ڈار کے علاوہ فیصل آفریدی، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں۔

 

احسن رضا اور علیم ڈار 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے جبکہ فیصل آفریدی ٹی وی امپائر ہونگے اور راشد ریاض ریزرو امپائر ہونگے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481