اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عماد وسیم اور حسن علی کی عید فیملی فوٹوز بازی لے گئیں

عماد وسیم اور حسن علی کی عید فیملی فوٹوز بازی لے گئیں

قومی ٹیم کے سٹار کرکٹرز عماد وسیم اور حسن علی کی عید فیملی فوٹوز باقی کھلاڑیوں کی تصاویر پر بازی لے گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اہلیہ سامعہ کے ہمراہ لی گئی دلکش فیملی فوٹوز انسٹاگرام پر جاری کیں اور اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ حسن علی اور سامعہ سال 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب جوڑے کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آنے والے عماد وسیم کی فیملی فوٹو کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

عماد نے بھی اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر جاری کیں اور اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے بھی سال 2019 میں شادی کی تھی اور انکی اب ایک بیٹی عنایہ اور ایک بیٹا ریان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481