اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک بار پھر رفح پر حملہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک بار پھر رفح پر حملہ کرنے کا اعلان

 

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر رفح پر حملہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ طے کر لی ہے۔ رفح پر حملہ ضرور کیا جائے گا۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ رفح پر حملے کا مقصد غزہ کے جنوب میں حماس کے آخری گڑھ کو بھی ختم کرنا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حملے کی حتمی تاریخ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
رفح شہر غزہ کے اجنوب میں مصرکی سرحد کے ساتھ واقع ہے جس میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں جو غزہ پر گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی حملوں کے بعد بے گھر ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو گا اورخود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481