اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی سی بی گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے

پی سی بی گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچز کیلئے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے۔

 

ریڈ بال فارمیٹ کیلئے جیسن گلیسپی جبکہ وائٹ بال کیلئے گیری کرسٹن کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

 

دونوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے،

 

اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے، 20 اپریل تک خواہشمند امیدوار درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے کوچز کا معاون ہوگا۔

 

بورڈ رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کا منتظر ہے بعدازاں کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481