اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر نے کپتانی چھوڑتے وقت والد کو کیا کہا تھا؟

بابر نے کپتانی چھوڑتے وقت والد کو کیا کہا تھا؟

 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کاکہنا ہے کہ بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی۔

انسٹاگرام پر بابراعظم کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے لکھا کہ اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے، خدائی فیصلوں کے آگے سر جھکا تے ہیں،انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا پھر ہٹایا اور اب پھر بابر کو کپتان بنایا گیا ہے جس کیلئے ذریعہ اللہ کی مخلوق بنی ہے۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس دوران ہم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا نہ کوئی شکایت کی، ہاں جب بابر نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا تھاکہ اب اللہ کے سپرد اور اب بابر نے دوبارہ مجھ سے اجازت لے کر کپتانی واپس لی ہے کیوں کہ عاجز بندوں کے فرما نبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481