اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں 13 افراد کو قتل کردیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں 13 افراد کو قتل کردیا

 

نئی دہلی: بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ریاست چھتیس گڑھ میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 3 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا) نے نیکسل باغیوں کے خلاف آپریشن کیا۔

گھنے جنگل میں صبح 6 بجے سے شروع میں ہونے والے سیکیورٹی آپریشن کے بعد اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 3 لاشیں ملنے کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 13 ہوگئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد علیحدگی پسند ماؤ نواز تھے۔ نیکسل باغیوں کے خلاف یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ 27 مارچ کو بھی پولیس سے مقابلے میں 6 عسکریت پسند ماؤنواز نیکسل باغیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس طرح ایک ہفتے میں یہ تعداد 19 اور رواں برس اب تک 43 ہوچکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481