اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کاکول میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ

کاکول میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ

کاکول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ کپتان بابراعظم کی ٹیم میں اعظم خان توجہ کا مرکز بنے رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے جہاں کھلاڑی دو سیشنز میں فٹنس کو بہتر بنانے کےلیے ڈرلز کرتے ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز کے درمیان ٹگ آف وار کا مقابلہ ہوا، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر مقابلے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔

کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں اعظم خان شامل تھے جنہوں نے خوب زور لگایا، ویڈیو کے کیپشن میں شاداب خان نے اعظم خان کی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کنگ آف اسٹرینتھ، اسی لیے تو بڑے چھکے مارتا ہے۔

فٹنس کیمپ 8 کی بجائے اب 7 اپریل کو ختم ہو گا جس کے بعد کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔

کیمپ کے اختتام پر قومی کرکٹرز چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے دعوت افطار میں شرکت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔ منتخب سکواڈ 14 اپریل کو اسلام آباد میں جمع ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481