اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی کرکٹرز کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

قومی کرکٹرز کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

کاکول فٹنس کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے قبل ختم کر دیا جائے گا، کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 7 اپریل کی دوپہر قومی کرکٹرز ایبٹ آباد سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گے اور راولپنڈی میں آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 7 اپریل کی شب ہی تمام کرکٹرز اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ دو ہفتوں پر محیط کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری روز تھا تاہم آرمی چیف کی جانب سے افطار پر مدعو کرنے کے باعث کاکول فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فٹنس کیمپ کے ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان بھی متوقع ہے، عید کے بعد ٹیم اراکین راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے جہاں کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے ابتدائی تین میچز شیڈول ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481