اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث مائیکل بریسویل کو پہلی بار کیوی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دورۂ پاکستان کے لیے بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین اور جوش کلارکسن اسکواڈ میں شامل ہیں، جمی نیشم، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی آئی پی ایل اور ایک کاؤنٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔ ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق گلین فلپس، رچن روندرا، کین ولیمسن اور مچل سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، ول ینگ کاؤنٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481