اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کاکول ٹریننگ کیمپ، اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار

کاکول ٹریننگ کیمپ، اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار

 

ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

ٹریننگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے جبکہ اعظم خان محض ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ سکے، اس ریس کو ٹائم فریم 20 منٹ رکھا گیا تھا۔

دیگر قابل ذکر پرفارمنس میں محمد رضوان نے 8 منٹ 26 سیکنڈز، محمد حارث، نسیم شاہ، حسیب اللہ اور محمد وسیم جونیئر نے 8 منٹ 27 سیکنڈز میں رن مکمل کیا۔

اسی طرح مہران ممتاز نے 8 منٹ 30 سیکنڈز، شاہین شاہ آفریدی نے 8 منٹ 37 سیکنڈز، آغا سلمان نے 9 منٹ 20 سیکنڈز، محمد عامر نے 9 منٹ 30 سیکنڈ، شاداب خان نے 9 منٹ 56 سیکنڈ اور محمد نواز 9 منٹ اور 57 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

آل راؤنڈر عماد وسیم گھٹنے کی ممکنہ انجری میں مبتلا ہونے کے خدشات کے باعث شرکت نہیں ہوسکے، اسی طرح فخر زمان اور حارث رؤف نے ٹیسٹ سے گریز کیا کیونکہ دونوں کرکٹر بھی انجریز کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ عمرے کیلئے سعودی عرب میں موجود بابراعظم جمعرات کو کاکول اکیڈمی کیمپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481