اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شانگلہ حملے میں ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، چین

شانگلہ حملے میں ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، چین

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے پر چینی سفارت خانے نے بیان جاری کردیا۔

اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عملے کو لے جانے والی چینی کمپنی کی بس دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی، خود کش دھماکے میں بدقسمتی سے 5 چینی شہری اور 1 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل سیکیورٹی کی صورتحال پر بھرپور توجہ دیں اور سیکیورٹی الرٹس کو بہتر بناتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481