اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالمی برادری قرار داد پر عمل درآمد کیلئے اسرائیل کو پابند کرے : حماس

عالمی برادری قرار داد پر عمل درآمد کیلئے اسرائیل کو پابند کرے : حماس

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری قرار داد پر عمل درآمد کیلئے اسرائیل کو پابند کرے۔

حماس ترجمان باسم نعیم نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قرارداد کا خیرمقدم کیا اور اسے اہم قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری قرارداد پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل پر کس طرح زور ڈالتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کی بات کی جاتی ہے تو اس میں ان 7 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا ذکر نہیں ہوتا جو اسرائیلکی قید میں ہیں ۔

باسم نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے 7 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو اغوا کیا ہوا ہے اور ہم ان سب کو یرغمالی تصور کرتے ہیں، اگر یرغمالیوں کی رہائی کی بات ہوتی ہے تو اسے دونوں جانب لاگو کرناا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے لیکن یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو پابند کرے اور اس کے حوالے سے دوہرے معیار کو ختم کرے۔

خیال رہے کہ قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے، فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے10 رکن ممالک نے پیش کی، قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481