اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد کراچی پہنچ گیا۔

آئی سی سی وفد میں سینئر مینجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔

آئی سی سی وفد نیشنل سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا اور نیشنل سٹیڈیم کی مینجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دے گی، آئی سی سی وفد کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔

آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سر فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطور میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481