اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی تدفین آج ہوگی

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی تدفین آج ہوگی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین شہریار خان کی تدفین آج کراچی میں ہوگی، گزشتہ روز میت لاہور سے شہر قائد لائی گئی۔

شہریار خان کی ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر پر اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

نمازجنازہ آج بعد نماز عصر بھوپال ہاؤس ملیر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین بھوپال ہاؤس میں ان کی والدہ کے پہلو میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نماز جنازہ ان کے بیٹے کی عمان سےکراچی واپسی پر ادا کی جائے گی۔

مرحوم سابق چیئرمین پی سی بی کی عمر 89 برس تھی۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔

شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے، ان کا شمار پاکستان کے کامیاب سفارت کاروں میں بھی ہوتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481