اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تہران کا برج آزادی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

تہران کا برج آزادی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

تہران: ایران کے دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر برج آزادی کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے روشن کردیا گیا۔

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یوم پاکستان کے موقع پر آزادی ٹاور پر تقریب میں شرکت کی جہاں یوم پاکستان اور نوروز کے تہوار کی ویڈیو میپنگ کی گئی۔

پاکستان اور ایران کے تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کی ویڈیو میپنگ دکھائی گئی۔ روایتی آلات کی دھنوں کے ساتھ پاکستان کی قومی یادگاروں کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
دو ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو ظاہر کرنے کے لیے پاکستان کے قومی پرچم کو ایرانی پرچم کے ساتھ روشن کیا گیا۔ تقریب سے پاکستانی اورایرانی عوام کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی۔

سفیر مدثرٹیپو کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع عوام اور ثقافتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں، یہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہے جو ثقافت، تاریخ اور روایات کا اشتراک ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481