اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید72فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید72فلسطینی شہید

 

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 ہوگئی۔

اسرائیلی حملوں سے 7 اکتوبر سے اب تک 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہوکر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج ماہ مقدس میں بھی نہتے فلسطینیوں کو سحرو افطار کے دوران بھی بربریت کا نشانہ بنارہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481