اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا۔

ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں قومی پرچم بلند کیا، تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنی اجتماعی کوششوں کو تیز تر کرنا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے محنتی عوام ہیں، پاکستان مشرقی، مغربی اور وسطی ایشیا کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے، تجارت، روابط اور علاقائی ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سعد احمد وڑائچ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن جمہوری جدوجہد سے معرض وجود میں آیا، مساوات اور باہمی احترام پر مبنی پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے رہنما اصول ہیں، یہی اصول پاکستان کی بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش کی بھی بنیاد ہیں۔

ناظم الامور نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہماری امن کی خواہش ایک مضبوط اور پراعتماد قوم کی تعمیری اور مثبت سوچ کی عکاس ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481