اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلامتی کونسل میں حماس کی مذمت پر مشتمل امریکی قرارداد ویٹو

سلامتی کونسل میں حماس کی مذمت پر مشتمل امریکی قرارداد ویٹو

 

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مذمت کے مطالبے پر مشتمل امریکی قرارداد ویٹو کردی۔

غزہ جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سےمتعلق امریکی قراردار پر رائے شماری کیلئے اجلاس ہوا۔

امریکاکی مندوب نے قرارداد پیش کرتے ہوئے 7 اکتوبر کے حماس حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا، سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے حمایت جبکہ روس، چین اور الجزائر نے مخالفت کی۔

روسی مندوب نے اسرائیل کی حامی امریکا کی قرارداد کو منافقت بازی اور بھونڈا ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ امریکا قرارداد کے ذریعے حماس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے رفح پراسرائیلی چڑھائی کیلئے راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد کا اصل مقصد اسرائیل کو سزا سے بچانے کیلئے وقت حاصل کرنا ہے، روس اور چین کے ویٹو کرنے پر امریکی مندوب نے کہا کہ روس کا قرارداد کے خلاف ویٹو کرنا ہمیں ناکام بنانے کیلئے اوچھا اقدام ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481