اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جویریہ خان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

جویریہ خان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

جویریہ خان نے اپنے 15 سالہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچ سے کیا تھا۔

جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

جویریہ نے 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی بھی کی، انہوں نےخواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دو ایڈیشنز (2018 اور 2020) میں ٹیم کی کپتانی کی۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جویریہ خان نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور یہی وقت ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں تاہم میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب رہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پورے کیرئیر میں ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہوں، میں اپنے خاندان، ٹیم کی ساتھیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنے ادراے کا ہر قدم پر تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481