اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈونیشیا،کشتی الٹنے سے 50 سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق

انڈونیشیا،کشتی الٹنے سے 50 سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق

150 سے زائد پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر الٹ گئی جس میں کم از کم 50 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں سے بھری کشتی سمندر کے بیچوں بیچ خراب ہوگئی اور تند و تیز لہروں کا دباؤ برداشت نہ کرسکنے کے باعث الٹ گئی۔

بے یار و مددگار روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے سب سے پہلے مقامی ماہی گیر پہنچے تاہم وہ صرف 4 خواتین اور 2 مردوں کو بحفاظت نکال سکے، بعد ازاں کوسٹ گارڈ کے اہلکار پہنچے لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی میں 150 افراد تھے جن میں سے اکثر ڈوب گئے اور ان کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے، کم از کم بھی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوسکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481