اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی سپریم کورٹ کا شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ روکنے سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ کا شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ روکنے سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

درخواستوں میں سی اے اے اور شہریت ترمیمی قواعد 2024 کے نفاذ کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سی اے اے کے نفاذ کو روکنے سے انکار کر دیا۔

  1. عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اپریل تک جواب طلب کر لیا، درخواست گزاروں نے مرکز کو وقت دینے کی مخالفت کر دی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سی اے اے 4 سال سے نافذ ہے، شہریت مل گئی تو واپس کرنا مشکل ہو جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481