اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

2022 کے سیلاب سے 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد پاکستانی متاثر ہوئے

بھارت نے نالہ ڈیک میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب

 

ڈنمارک کے سفیر جیکوب لنلف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2022 کے ہولناک سیلاب سے تین کروڑ30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈے ایم اے)، یورپی سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ آپریشنز (ایکو)، اطالوی غیر سرکاری تنظیم سیسوی سمیت دیگر اداروں نے سیلاب کے بعد متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے بہترین کام کیا ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں انسانی ہمدردی کی تنظیموں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، بین الاقوامی عطیہ دہندگان اور قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ میں نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری کا ازخود مشاہدہ کیا۔

 

انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے امدادی اداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک نے یورپی یونین کے ساتھ ملکر متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں معاونت کی ہے اور ہم متاثرین کی امداد کے لئے آئندہ بھی پر عزم رہیں گے۔ تقریب کا مقصد 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

تقریب کا اہتمام اطالوی این جی او سیسوی نے کیا تھا۔ تقریب میں یورپی سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ آپریشنز (ایکو)کے نمائندوں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ادریس مسحود، سندھ کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے امداد حسین صدیقی، اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی پاکستان میں نمائندہ فلورنس رولے، آغا خان ایجنسی فار ہبیٹیٹ کی سی ای او نصرت نسب، پاکستان میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کارلوس گیہا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481