اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی

جمائما کے بھائی زیک گولڈاسمتھ کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی

 

ٹریفک قواعد کی مسلسل خلاف وری پر برطانیہ کے کنزرویٹو لارڈ زیک گولڈاسمتھ کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زیک گولڈاسمتھ پر پابندی کا اطلاق ایک سال تک ہوگا، انہیں 8 ہزار 200 پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیک گولڈاسمتھ 2 برس کے دوران 11 مرتبہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔

 

زیک گولڈاسمتھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سزا سنائی گئی، ان کے لائسنس پر 12 پینالٹی پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق زیک گولڈاسمتھ مئی 2022 سے گزشتہ برس مارچ تک چار مرتبہ اور گزشتہ برس مئی سے دسمبر تک 7 مرتبہ تیز رفتار ڈرائیونگ پر پکڑے گئے۔

 

لندن : زیک گولڈاسمتھ بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کے بھائی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481