اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وقار یونس نے شاہین آفریدی کو محمد عامر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا

وقار یونس نے شاہین آفریدی کو محمد عامر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا

 

سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر محمد عامر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد یونائیٹڈ سے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر پہلے اوور میں انہوں نے صرف 2 رنز دیے اور اپنی لینتھ بالز سے حریف اوپنرز کو پریشان کیا۔

کمنٹری باکس میں موجود رمیز راجہ بھی ان کی باولنگ کو سراہے بغیر نہ رہ سکے، انھوں نے کہا کہ عامر نے بہت ہی اچھی باولنگ کی،رمیز کے ساتھ کمنٹری باکس میں موجود سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو عامر سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب گیند سوئنگ نہ ہورہی ہو تو لینتھ بالز سے ایسے بیٹرز کو پریشان کیا جاسکتا ہے، مجھے امید ہے کہ شاہین، عامر کی باولنگ دیکھ رہے ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ انہیں بھی اس طرح کی باولنگ کرنے کی ضرورت ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481