اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جرمنی،جنونی شخص کے ہاتھوں پاکستانی شہری قتل

جرمنی،جنونی شخص کے ہاتھوں پاکستانی شہری قتل

 اولم / کراچی: جرمنی میں مقامی شخص نے گھر میں داخل ہوکر کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کو چاقو کے وار سے قتل جبکہ اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامے باشندے نے پاکستانی نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کیے۔

حملے کے نتیجے میں 58 سالہ پاکستانی نژاد فہیم الدین موقع پر جاں بحق جبکہ اُن کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ فہیم الدین کا جسد خاکی اتوار کی شب کراچی لایا جائے گا مقامی قبرستان میں پیر کو تدفین ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481