اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی پولیس  کا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمازیوں پر تشدد

بھارتی پولیس  کا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمازیوں پر تشدد

 

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک پولیس افسر نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران نمازیوں پر تشدد کیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر اُسے معطل کردیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اندر لوک میں مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سڑک پر نماز میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک پولیس افسر نے آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق تشدد کرنے والا پولیس اہلکار چوکی افسر اور انچارج ہے جو موبائل میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ آیا اور دوران نماز شہریوں پر مار پیٹ شروع کردی۔

 

اہلکار نے سجدہ ریز نمازی کو لاتیں ماریں جبکہ ایک اور نمازی کو مکے بھی مارے۔ تشدد کی وجہ سے نمازیوں کو اپنی نماز بھی توڑنا پڑی جبکہ اُس نے صف میں کھڑے لوگوں کو دھکا دے کر پیچھے ہٹایا۔

 

 

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اُس نے سڑک پر نماز ادا کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل آنے کی وجہ سے ایسا کیا ہے۔

 

 

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران نے نوٹس لیا اور مذکورہ اہلکار کو معطل کردیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔

 

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ ’ویڈیو میں نظر آنے والے افسر کی شناخت ہوگئی ہے اور اُس کے خلاف کارررائی کی جارہی ہے کیونکہ اس طرح سے تشدد کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دی جاسکتی‘


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481