اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی کے خط پر آئی ایم ایف کا رد عمل آگیا

بانی پی ٹی آئی کے خط پر آئی ایم ایف کا رد عمل آگیا

آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں بلکہ معاشی مسائل تک محدود ہے۔

 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو 28 فروری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جو پاکستان کے ساتھ فنڈ کی شمولیت سے متعلق تھا۔

 

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر اپنے رد عمل کے اظہار میں کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔

 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے بیان میں مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا، ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481