اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ جمہوریت کے لیے خطرہ، عوام جوبائیڈن کو صدر منتخب کریں: ہیلری کلنٹن

ٹرمپ جمہوریت کے لیے خطرہ، عوام جوبائیڈن کو صدر منتخب کریں: ہیلری کلنٹن

 

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی ووٹروں سے کہا کہ وہ جو بائیڈن کو دوبارہ صدر منتخب کریں، ان کی عمر زیادہ ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کے لیےخطرہ ہیں۔

ہیلری کلنٹن نے نجی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ جوبائیڈن بوڑھے ہوچکے ہیں، مگر وہ موزوں صدارتی امیدوار ہیں، عوام کو اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔

انہوں نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ بائیڈن کی حمایت جاری رکھیں، یہ درست ہے کہ جوبائیڈن اب تک کے سب سے معمر صدر ہیں جو دوسری مدت کے اختتام پر 86 برس کے ہوں گے مگر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن کی عمر 77 سال ہے اگر وہ صدر منتخب ہوگئے توامریکی جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

کلنٹن نے 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان انتخاب کی اہمیت پر امریکیوں پر زور دیا کہ وہ امریکی جمہوریت کو بچانے کے لیے، سیاسی وابستگی سے قطع نظر آزادی اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ اور لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے جوبائیڈن کو صدر منتخب کریں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سنو، وہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ بلند آواز میں، بے ہودہ ہے اور یہ بھی یاد نہیں رکھتا کہ وہ کس کے خلاف لڑ رہاہے، وہ مسلسل براک اوباما کے بارے میں اپنے مخالف کے طور پر بات کرتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481