اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

 

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کا 151 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر آگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حیدر علی نے 26، الیکس ہیلز نے 18، فہیم اشرف نے 12، کولن منرو اور اعظم خان نے 9، 9 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ نے 3، بلیسنگ موزربانی اور زاہد محمود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 39، جیمز ونس 29، ٹم سیفرٹ 26 اور عرفان خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیمل ملز نے 3، فہیم اشرف نے 2، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481