اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں پہلی اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ٹیچر متعارف

بھارت میں پہلی اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ٹیچر متعارف

بھارت میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی سکول ٹیچر متعارف کروادی گئی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر Thiruvananthapuram میں اسکول نےمصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ ٹیچر ’ آئرس‘ کو متعارف کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئرس بھارت کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر ہے اور اسے مشہور ٹیک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق یہ ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر تین زبانیں بول سکتی ہے اور طلبا کے مشکل سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ربورٹ ٹیچر تیار کرنے والی کمپنی نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ کلاس روم میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں میں یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں، ایک رپورٹ میں اس خدشے کو درست قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی گئی کہ 30 کروڑ ملازمتیں جنریٹیو اے آئی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481