اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

 

لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

 

شین واٹسن اس وقت پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کررہے ہیں۔ آسٹریلین آل راونڈر شین واٹسن نے دوہزار سولہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔

 

شین واٹس نے 59 ٹیسٹ ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد شین واٹس کا بطور ہیڈ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے پہلا معاہدہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی شین واٹسن سے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بات چیت جاری ہے۔ معاملات طے پانے کے بعد شین واٹسن کی ملاقات چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی کرائی جائے گی۔

 

تمام معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی عالمی ٹیم کی کوچنگ کریں گے ۔بطور کوچ شین واٹسن کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔

 

جس کے شیڈول کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا۔ ممکنہ طور پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اٹھارہ اپریل سے شروع ہوسکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481