اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا، وفد میں پلئیرز ایسوسی ایشن نیوزی لینڈ کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد لاہور پہنچا ہے، جو بدھ کو لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کرے گا۔

وفد قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا، وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگنز بھی دی جائیں گی، وفد جمعرات کو واپس روانہ ہو گا۔ وفد نے اب تک انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل میں شیڈولڈ ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 14 اپریل سے تجویز کیا گیا ہے، پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، دورہ 28 اپریل تک شیڈولڈ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481