اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 200 رنز بناسکی۔

میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے بابر اعظم 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صائم ایوب نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

حسیب اللہ خان 31 اور آصف علی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رومین پاول 23 اور عامر جمال 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جارڈن نے دو وکٹیں لیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پر مشمل تھے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، ریزا ہینڈرکس، ڈیوڈ ملان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم اور محمد علی شامل تھے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481