اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرن ہالینڈ کے کراچی میں رکشے پر سیر سپاٹے

ایرن ہالینڈ کے کراچی میں رکشے پر سیر سپاٹے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میزبان کی ذمہ داریاں نبھانے والی آسٹریلوی کرکٹ میزبان ایرن ہالینڈ کراچی میں رکشے پر سیر سپاٹوں پر نکل پڑیں۔

 

حال ہی میں ایرن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں رکشے کے دروازے پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اگرچہ یہ صرف ایک پوز تھا لیکن یہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "آجاؤ چلیں”۔

 

ایرن نے دیگر تصاویر بھی اپلوڈ کی ہیں جن میں وہ کراچی کی سڑک پر موجود ہیں۔

 

اس سے قبل انہوں نے ملتان کے دورے پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی تھی جبکہ وہ ایک ویڈیو میں صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرتی بھی دکھائی دیں۔

 

واضح رہے ایرن ہالینڈ معروف آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں، ایرن پی ایس ایل سیزن 4، 5، 7 اور 8 کے میچز کو بھی کور کر چکی ہیں، ان کا پاکستانی ثقافت کے رنگ میں رنگ جانا صارفین اور شائقین کی خوب توجہ سمیٹ لیتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481