اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ صدارتی انتخابات کیلئے اہل قرار

Trump qualified for the presidential election

امریکی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر کولوراڈو عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا، امریکی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اہل ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے، اگر کوئی بغاوت میں ملوث ہو بھی تو اسے وفاقی دفتر یا ایوان صدر کیلئے نااہل قرار دینے والی شق نافذ کی جائے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے حق میں 0-9 سے فیصلہ سنایا، امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کے حق میں فیصلہ کولوراڈو میں پرائمری ووٹنگ مرحلے سے ایک روز پہلے آیا، فیصلے کا اطلاق امریکا کی تمام ریاستوں پر ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو امریکا کی جیت قرار دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481