اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رمضان سے قبل دبئی میں بھکاریوں کو وارننگ جاری

رمضان سے قبل دبئی میں بھکاریوں کو وارننگ جاری

 

 

دبئی پولیس نے وارننگ جاری کرتے ہوئے بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مہم میں سوشل میڈیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف مہم 13 اپریل 2024ء کو شروع ہوگی اور اس دوران عمل نہ کرنے والوں پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور بیرون ملک سے لوگوں کو اس میں ملوث ہونے کے لیے لانے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

 

دبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ بھیک مانگنے کے رواج کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔

 

دبئی پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھکاری لوگوں کے ہمدردی، سخاوت اور خیراتی جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481